آئیسکوموبائل کسٹمر سر وسز یونٹ کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 30 جون 2016 15:00

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے(آئیسکو)موبائل کسٹمر سر وسز یونٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔آئیسکو ذرائع کے مطابق اپنے ریجن میں واقع اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک ، جہلم اور چکوال کے مختلف شہروں میں مر حلہ وار اپنے معزز صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایا ت کے ازالے کو ان کے گھر کی دہلیز پر ممکن بناتا ہے۔

اس ضمن میں آئیسکو مو بائل کسٹمر سر وسز یونٹ ریجن کے مختلف شہروں کا دورہ کر کے وہاں کے صارفین کی شکایات کا ازالہ انتہائی احسن طریقے سے کر تا ہے۔

(جاری ہے)

یہ یونٹ بجلی کے بلوں کی درستگی ، ڈپلیکیٹ بلوں کی فراہمی اور بجلی کی فراہمی سے متعلقہ معمولی شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بناتا ہے۔ ماہ جون 2016کے لیے مو بائل کسٹمر سر وسز یونٹ ،(آج)یکم جون دینہ سٹی سب ڈویژن،2 جون گوجر خان،3 جون کلر سیداں ،6 جون ہٹیاں،7 جون کمیٹی چوک ،،8 جون بھارہ کہو ،9 جون اصغر مال،10 جون ترنول،13 جون مارگلہ ،14 جون اصغر مال ،15 جون ترلائی ،16 جون روات،17 جون قا ئد اعظم کالونی ، 20 جون جھنڈا چیچی،21 جون گنگال ،22 جون جی الیون، 23 جون واہ کینٹ ، 24 جون کھنہ ڈاک، 27 جون خیابانِ سر سید،28 جون فتح جنگ،29 جون چک بیلی خان اور30 جون کومری سب ڈویژن کا دورہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :