قائداعظم سولر پارک میں 900 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام جاری

جمعرات 30 جون 2016 15:00

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) قائداعظم سولر پارک میں شمسی توانائی 900 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام تیزرفتاری سے جاری ہے ۔توانائی بحران کا جلد خاتمہ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ ذرا ئع کے مطابق اس سولر منصوبے کے تحت آئندہ چند دنوں میں 300میگاواٹ بجلی پیداوار شروع ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی اورپنجاب حکومتیں ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر بھی کام کررہی ہے ۔

مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک سے اندھیروں کے خاتمے کا وعدہ پورا کرے گی۔توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ بہت حد تک ختم ہوگی اوربجلی بھی سستی ملے گی۔حکومت کوئلے،گیس،شمسی توانائی اور پن بجلی کے منصوبوں پر بیک وقت کام کررہی ہے ۔توانائی منصوبوں کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :