حکومتی پیکیج سے زرعی شعبے میں خود کفالت، فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا،وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی

جمعرات 30 جون 2016 14:59

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی اورکاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے جس سے زرعی شعبے میں خود کفالت کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق یوریا ،ڈی اے پی کی قیمتوں میں کمی،زرعی ٹیوبلوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اوربلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام سے کاشتکار مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

کسان کو عالمی کساد بازاری سے پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دی جارہی ہے ۔رواں مالی سال کے بجٹ سے ملک کے عوام کی تقدیر بدلے گی۔نئے مالی سال کا بجٹ پائیدار ترقی،مضبوط معیشت اورتمام علاقوں کی متوازن ترقی کا آئینہ دارہے ۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تجویز کیے گئے اقدامات سے غربت میں کمی اور امیر اور غریب کے درمیان خلیج کم ہوگی جبکہ دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے بڑے پروگرام سے دیہی معیشت فروغ پائے گی۔

متعلقہ عنوان :