تانبے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان

جمعرات 30 جون 2016 14:52

میلبورن ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) عالمی منڈی میں تانبے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور تانبے کے نرخوں میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت تانبے کے مستقبل میں خریداری کے معاہدے 37150 یوآن (5586 ڈالر) فی ٹن میں طے پائے۔ رپورٹ کے مطابق شنگھائی فیچر ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران زنک اور نکل کے نرخوں میں بالترتیب 3 فیصد اور 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔