نصیرآبادکیلئے زرعی کالج کا قیام کسی تحفے سے کم نہیں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی ذاتی کاوشوں سے زرعی یونیورسٹی بہت جلد بنائی جائے گی وفاقی بجٹ میں یونیورسٹی کے لئے فنڈز مختص کردیا گیا ،مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میراظہارخان کھوسہ کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 30 جون 2016 14:52

ڈیر ہ مرادجمالی۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی وسابق صوبائی وزیرخوراک میراظہارخان کھوسہ نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال سمیت دیگر شاخوں کی بھل صفائی اور پشتوں کو پختہ کرنے کے لئے صوبائی حکومت اور ایم پی اے فنڈز سے کروڑوں روپے محکمہ ایریگیشن کو جاری کیئے گئے مگر محکمہ ایریگیشن کے آفیسران کی نااہلی کے باعث فنڈز کو پانی کے نظر کردیا گیا ہے اور کام بھی ناقص کیا گیا ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ ٹیل تک پانی نہیں پہنچ سکے گا کوئٹہ کو پٹ فیڈر کینال سے پانی کی فراہمی منصوبے کے لئے ملازمین کی بھرتیاں نصیرآباد ڈویژن سے کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے دورے کے موقع پر اپنے گوٹھ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میراظہار حسین کھوسہ نے کہا کہ نصیرآبادکیلئے زرعی کالج کا قیام کسی تحفے سے کم نہیں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی ذاتی کاوشوں سے زرعی یونیورسٹی بہت جلد بنائی جائے گی وفاقی بجٹ میں یونیورسٹی کے لئے فنڈز مختص کردیا گیا ہے نصیرآبادجعفرآباداورصحبت پوربلوچستان کے زرعی گرین بیلٹ ہے زرعی کالج یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھازرعی کالج کے قیام سے ذراعت کے شعبے کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ زمینداروں اورکسانون کو نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہونگے اورروزگارکے مواقع بھی میسرہونگے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت بلوچستان کی تعمیروترقی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہے اورہرشعبہ کیلئے صوبائی بجٹ میں فنڈزمختص کئے گئے ہیں اورکسی کو بھی نظراندازنہیں کیا گیا ہے حالیہ بجٹ عوامی امنگوں کی بھرپورترجمانی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ عوامی مسائل کو فوری حل کریں جس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔