نصیرآباد میں سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل جبکہ ا سکے مبینہ آشنا کوزخمی کردیا

جمعرات 30 جون 2016 14:51

ڈیر ہ مرادجمالی۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) نصیرآباد کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل جبکہ ا سکے مبینہ آشنا کوزخمی کردیا ۔ملزم موقع سے فرار ۔

(جاری ہے)

منجھوشوری پولیس کے مطابق نصیرآباد کے تحصیل تمبو کے گوٹھ شہزاد احمد میں بہادر خان نے فائرنگ کرکے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیٹی مسمات نصرت بی بی کو قتل کردیا جبکہ اس کے مبینہ آشناء عبدالمالک کو شدید زخمی کردیا۔

ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر منجھوشوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی پہنچادیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کوورثاء کے حوالے کردیا گیا اور زخمی کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے جیکب آباد کی ہسپتال ریفرر کردیا گیا پولیس نے اطلاعی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :