کوئٹہ ،سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی

جمعرات 30 جون 2016 14:51

کوئٹہ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعرت کو کوئٹہ سے علاقے سریاب روڈ کچی بیگ کلی بڑرو میں نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کیچی بیگ تھانے کے محرر محمد حسن کو شدید زخمی کردیااورموقع واردا سے فرارہوگئے۔ پولیس اورسیکورٹی فورسز کواطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر زخمی اہلکار کو سو ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :