مون سانٹوکا جرمن کمپنی بائیرسے فی حصص قیمت میں اضافے کا مطالبہ

جمعرات 30 جون 2016 14:49

فرینکفرٹ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) امریکی ایگروکیمیکل کمپنی مون سانٹونے جرمن کمپنی بائیرسے فی حصص قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیاہے ۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی کمپنی چاہتی ہے کہ بائیر فی حصص قیمت میں 10سے لے کر 15ڈالر فی حصص کا اضافہ کریں ، اس وقت بائیر نے فی حصص 122ڈالرز کی ادائیگی کی پیش کش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ درخواست قبول کرنے کی صورت میں جرمن کمپنی کومزید 5سے لے کر 7ارب ڈالر تک کی ادائیگی کرنی ہو گی ۔ بائیر نے اس وقت مون سانٹو کو 62ارب ڈالر کی ادائیگی کی پیش کی ہے ۔واضح رہے کہ دونوں کمپنیوں نے باہمی ادغام کا فیصلہ کیاہے کہ جس کے بعد بیجوں اور کیڑے مار ادویات کے شعبے میں یہ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کااعزا زحاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :