امریکہ میں کپاس کی قیمتوں میں تقریباً دو فیصد اضافہ

جمعرات 30 جون 2016 14:49

نیویارک ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) امریکہ میں کپاس کی قیمتوں میں تقریباً دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، برطانوی زرائع ابلاغ کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کے تناظر میں کپاس کے نرخوں میں اضافہ سامنے آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آئی سی ای فیوچر ایکسچینج کے تحت دسمبر کیلئے کپاس کی خریداری کے معاہدے 2.30فیصد کے اضافے کے بعد 65.86سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے ۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران کاٹن کی قیمیتں 64.15اور 65.97سینٹ کے درمیان رہی۔