ٹویوٹا کا فنی خرابی کے باعث 37لاکھ گاڑیاں واپس اٹھانے کااعلان

جمعرات 30 جون 2016 14:49

ٹوکیو ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) جاپان کی آٹو کمپنی ٹویوٹا نے فنی خرابی کے باعث 37لاکھ گاڑیاں واپس اٹھانے کااعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ سب سے زیادہ پرائس ہائبرڈ لگژری لیکسس اور جاپان شمالی امریکہ اور یورپ میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کو واپس لے جا رہے ان میں سے آدھی گاڑیاں 2008ء اور 2012ء کے درمیان بنائی گئی ہیں۔ ان گاڑیوں میں ڈرائیور سائیڈ پر ایئر بیگ کی خرابی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔