دبئی: غیر ملکی خادمہ کے قتل میں ملوث اماراتی خاتون کو دس سال قید کی سزا

جمعرات 30 جون 2016 14:44

دبئی: غیر ملکی خادمہ کے قتل میں ملوث اماراتی خاتون کو دس سال قید کی سزا

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء): دبئی کی مقامی عدالت نے ایک غیر ملکی خادمہ کے قتل میں ملوث اماراتی خاتون کو دس سال قید کی سزا سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق 35سالہ اماراتی خاتون نے غیر ملکی خادمہ کو بڑی بے دردی سے مار پیٹ کی تھی۔ اماراتی خاتون نے خادمہ کو مارنے کے دوران بانس کی لکڑی ، اور بجلی کے جھٹکے بھی دیئے تھے ۔ جن کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ روز بعد ہی غیر ملکی خاتون ہسپتال میں چل بسی تھی۔

(جاری ہے)

اماراتی خاتون نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ غیرملکی خادمہ کے قتل میں ملوث نہیں ہے بلکہ خادمہ سیڑیوں سے گِری تھی۔ گواہان کے مطابق انہوں نے اماراتی خاتون کے گھر سے چیخوں کی آواز سنی تھی ۔ اور ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی شخص کسی کو مار رہا ہے ۔بعد ازں میڈیکل رپورٹ میں بھی جسم پر تشدد کرنے کے نشانا ت پائے گئے تھے۔

عدالت نے گواہان کے بیان، میڈیکل رپورٹ اور تمام ثبوتوں کے دیکھنے کے بعد اماراتی خاتون کو دس سال قید کی سزا سنا دی ۔ اماراتی خاتون نے عدالت میں استدعا کی کہ اس کو ضمانت دی جائے کیونکہ اس کے گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیئے کوئی بھی نہیں ہے ۔ جبکہ اسکے وکیل نے کہا کہ وہ غیر ملکی خادمہ کے خاندان سے سیٹلمنٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔