خیبرایجنسی کے بے گھر افراد کی واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل، ایک لاکھ بارہ ہزار بائیس خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

جمعرات 30 جون 2016 14:35

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے باڑہ خیبرایجنسی کے بے گھر افراد کی واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور ایک لاکھ بارہ ہزار بائیس خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے۔ واپس جانے والوں میں پچیس ہزار روپے بذریعہ زونگ موبائل سم جبکہ دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں دئیے جا رہے ہیں۔

فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے باڑہ کے بے گھر افراد کی واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اب تک ایک لاکھ بارہ ہزار بائیس خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جن میں نادرا نے 71ہزار 928خاندان کی تصدیق کی ہے،چالیس ہزار 94خاندان غیررجسٹر تھے ان کی واپسی بھی ہوئی ہے حکام کے مطابق بے گھر افراد کو واپسی کے موقع پر پچیس ہزار روپے مالی امداد بذریعہ زونگ موبائل سم کے ذریعے ادا کیے گئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں دس ہزار روپے بھی دئیے گئے واپس جانے والے خاندانوں کو چھ ماہ کے لئے مفت راشن، خیمے بھی دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق آئی ڈی پیز کے 82بچیوں کو انسداد پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں جبکہ نو ہزار 559افراد کا علاج بھی کرایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :