پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

سی ڈی اے اور آئی ایم سی سے متعلقہ آڈٹ اعتراضات کا الگ الگ جائزہ لیا جائے، سیکرٹری کیڈ

جمعرات 30 جون 2016 14:34

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کی کنوینئر شاہدہ اختر علی کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) کے 2009-10ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جانا تھا تاہم آڈٹ حکام نے کہا کہ سی ڈی اے اور اسلام آباد میونسپل کارپوریشن (آئی ایم سی) کے درمیان شعبے تقسیم ہونے سے سی ڈی اے سے 18ادارے آئی ایم سی کو منتقل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کیڈ نے پی اے سی سے کہا کہ سی ڈی اے اور آئی ایم سی سے متعلقہ آڈٹ اعتراضات کا الگ الگ جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے کے 12محکمے ابھی آئی ایم سی کو منتقل ہونا باقی ہیں۔ پی اے سی نے ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں سی ڈی اے اور آئی ایم سی سے متعلقہ آڈٹ اعتراضات کا الگ الگ جائزہ لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :