شانگلہ ،کٹکوڑ میں گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق ،3شدید زخمی

جمعرات 30 جون 2016 14:30

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) کٹکوڑ میں گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق ،3شدید زخمی ہو گئے۔جمعرات کو پولیس ذرائع کے مطابق شانگلہ کے علاقے کٹکوڑ میں گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا ہسپتال میں پوسٹمارٹم کرنے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :