پاکستان کے سب سے بڑے شاپنگ مال ’دی امپوریم مال‘ کا افتتاح آج کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جون 2016 14:26

پاکستان کے سب سے بڑے شاپنگ مال ’دی امپوریم مال‘ کا افتتاح آج کیا جائے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2016ء) : پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملک کا سب سے بڑا شاپنگ مال ” دی امپوریم ما“ زیر تعمیر تھا۔ ”دی امپوریم مال“ ملک سے بڑے گروپس میں نمایاں مقام رکھنے والے نشاط گروپ کا ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے جسے ملک بھر کے سب سے بڑے شاپنگ مال ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ نشاط گروپس کی جانب سے تعمیر کے گئے اس مال کا آج بتاریخ 30 جون 2016ء کو باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔

اس مال میں قریبا 200 سے زائد برانڈز موجود ہیں جبکہ ایک اندازے کے مطابق رزانہ کی بنیاد پر اس مال میں آنے والے افراد کی تعداد 44000 ہو گی۔ اس شاپنگ مال کو 114 کینال کے ایک وسیع رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ دی امپوریم مال کو لاہور کے مستبقل میں ایک یادگار کی حیثیت حاصل ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دی امپوریم مال لاہور کے علاقہ جوہر ٹاﺅن میں ایکسپو سینٹر سے متصل سڑک پر تعمیر کیا گیا ہے ۔

، جس کی تعمیر کے لیے نشاط گروپ نے بین الاقوامی اداروں کی مشاورتی خدمات بھی حاصل کیں۔ مال کے جدید ترین اسٹرکچر کے باعث اہلیان لاہور سمیت تما م عوام کو خریداری کا ایک نیا اور منفرد تجربہ حاصل ہو گا۔ اس شاپنگ مال میں قومی اور بین الاقوامی برانڈ ز کی موجودگی کے ساتھ ساتھ خریداری کے لیے آئے لوگوں کو بہترین اور یادگار ماحول فراہم کرنے کے لیے کچھ ریسٹورنٹس بھی موجود ہیں۔ اس مال میں سینما، شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے بینکوئٹ ہالز اور بچوں کے لیے ایک چڑیا گھر بھی بنایا گیا ہے۔ اس عظیم پراجیکٹ کے پیچھے نشاط گروپ کے بانی میاں منشا کا ہی ذہن ہے۔ جنہوں نے عوام کو سب کچھ ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لیے اس عظیم شاہکار کی تعمیر کی۔

متعلقہ عنوان :