کراچی،بارش میں مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکے سمیت 4 افرادجاں بحق

جمعرات 30 جون 2016 14:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) دو روز سے کراچی میں جاری موسلا دھار بارش کے بعد جہاں شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے وہیں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔

(جاری ہے)

نارتھ کراچی کے علاقے انڈہ موڑ پر واقع جامع مسجد صدیق اکبر کے قریب دو افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے جن کی لاشوں کو عباسی شہیدہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری طرف خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکا موت کی ابدی نیند سو گیا جبکہ عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں بھی ایک شخص کو بجلی کے تاروں نے موت کی آغوش میں دھکیل دیا۔

متعلقہ عنوان :