عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کردی

جمعرات 30 جون 2016 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد اب عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی ۔ ذرائع کے مطابق پٹیشن کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی ایف آئی آر بھی منسلک ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کیلئے پٹیشن عوامی تحریک لائرز ونگ کے رہنما اشتیاق احمد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے گواشوروں اور ٹیکس ریٹرنز میں بچوں کے اثاثے چھپائے ہیں جبکہ عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق اٹھاسی، بارہ اور ننانوے کے تحت وزیر اعظم نااہل ہوچکے ہیں اور وزیرا عظم کی آئین کے آرٹیکل پانچ کے تحت ریاست سے وفاداری مشکوک ہوگئی ہے۔پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اثاثہ جات بیرون واندرون ملک چھپانا ریاست سے غداری ہے جبکہ ریاست سے غداری آرٹیکل چھ کے زمرے میں آتا ہے۔ عوامی تحریک کی جانب سے پٹیشن کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی ایف آئی آر بھی منسلک کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :