طارق فاطمی کیخلاف مقدمے کے اندراج کے معاملہ کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کر دی گئی

جمعرات 30 جون 2016 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کیخلاف مقدمے کے اندراج کے معاملہ کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شہری ارشدبٹ نے طارق فاطمی کیخلاف مقدمے کی درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ن لیگ کے منشورمیں طارق فاطمی کوسابق سیکرٹری خارجہ لکھاگیاہے تاہم وہ زندگی میں کبھی بھی اس عہدے پر فائز نہیں رہے اسی طرح ن لیگ کی ایک اورویب سائٹ پران کانام بطوروزیرخارجہ درج ہے حالانکہ وہ رکن قومی اسمبلی یا سینیٹ کے ممبر نہیں رہے اس لیے طارق فاطمی کیخلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی کا مقدمہ درج کیاجائے۔

طارق فاطمی کے خلاف اندراج مقدمہ کے حوالے سے تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کی جانب سے جواب جمع کرایاگیا۔ پولیس کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ کا قانون سائبر کرائم میں آتا ہے جو ایف آئی اے دیکھتی ہے اسی لیے درخواست گزار کو متعلقہ ادارے سے رجوع کرنے کوکہا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج عطاربانی نے درخواست پربحث کیلئے سماعت14جولائی تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :