سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں سے سائن بورڈ نہیں ہٹائے جا سکے

کالا پل کے قریب سائن بورڈ مکان پر گر گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 30 جون 2016 14:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ نے مون سون بارشوں سے قبل شہر سے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دیا تاہم شہر میں اب بھی بڑی تعداد میں سائن بورڈ اور بل بورڈ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

شہر قائد میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں تو کالا پل کے قریب سائن بورڈ مکان پر گر گیا تاہم خوش قسمتی سے مکین محفوظ رہے۔ وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نوے فیصد سائن بورڈ اتار لئے گئے ہیں تاہم کنٹونمنٹ کے علاقوں میں سائن بورڈ موجود ہیں

متعلقہ عنوان :