دیپالپور روڑ پر واقع لاثانی پیپر ملز کے کیمیکل ملے تالاب میں چار مزدور گر گئے ‘دو جاں بحق ‘ دو کی حالت تشویشناک

جمعرات 30 جون 2016 14:12

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء)دیپالپور روڑ پر واقع لاثانی پیپر ملز کے کیمیکل ملے تالاب میں چار مزدور گر گئے ، 2 جاں بحق اور دو کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح جب مزدور فیکٹری میں کام کر رہے تھے تو اچانک 2 مزدور پاوٴں پھسلنے کے باعث کیمیکل ملے تالاب میں جا گرے جن کو بچانے کیلئے ان کے ساتھی مزدور آگے آئے تاہم بدقسمتی سے وہ بھی پاوٴں پھسلنے سے اسی تالاب میں گر گئے ۔

چاروں کو جب بابر نکالا گیا تو ان میں سے ایک مزدور موقع پر ہی دم توڑ گیا ‘ باقی تین مزدوروں کو ہسپتال لایا گیا جہاں پر ایک اور مزدور دم توڑ گیا باقی دو مزدوروں کی زندگی بچانے کی ڈاکٹر بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔ ڈی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ ہم نے بھی اپنی تفتیش شروع کر دی ہے ‘ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔