مدرسہ حقانیہ کیخلاف بیان دیا تو زرداری کے راز افشاء کردوں گا ‘مولانا سمیع الحق

جمعرات 30 جون 2016 14:11

مدرسہ حقانیہ کیخلاف بیان دیا تو زرداری کے راز افشاء کردوں گا ‘مولانا ..

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو خبردار کیا ہے کہ وہ دارالعلوم حقانیہ کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال بند کردیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اکوڑہ خٹک میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اگر آصف زرداری نے مدرسہ حقانیہ کے خلاف آئندہ کوئی بیان دیا تو وہ ان کے راز افشاء کردیں گے جس سے ان کی پارٹی یورپی ممالک کے سربراہوں اور حکومت کی حمایت کھودے گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نجی مدرسے دارالعلوم حقانیہ کے لیے عوامی فنڈز سے 30 کروڑ روپے مختص کیے جانے کے معاملے پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مدرسہ حقانیہ شدت پسند طالبان سے تعلق کی بنا پر پہچانا جاتا ہے، اس لیے یہ امداد دہشت گردوں کی حمایت اور اس کے خلاف جنگ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔