شکار پور ‘ کچے کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن ‘ دو مغوی بازیاب ‘ تین ڈاکواسلحہ سمیت گرفتار

جمعرات 30 جون 2016 14:10

شکار پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) شکارپور کے کچے کے علاقے میں پولیس کے سرچ آپریشن میں دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ تین ڈاکوؤں کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

خان پور کچے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس میں پولیس نے دو مغویوں کو بازیاب ‘ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ایس ایس پی عمر طفیل کے مطابق مقابلہ کے دوران چار ڈاکو فرارہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ‘ بازیاب ہونے والے دونوں مغویوں کو ایک ہفتہ قبل خان پور شہر سے اغوا کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :