پشاور پولیس کی کارروائی ‘ غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغان مہاجرین سمیت 121 افراد گرفتار

جمعرات 30 جون 2016 14:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن اور گلبہار میں دوران گشت غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغان مہاجرین سمیت 121 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشاور پولیس نے حیات آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 45 اور گلبہار میں دوران گشت 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ۔ حیات آباد اور گلبہار میں 43 افراد کو کرایہ داری کے کوائف نہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا گرفتار افراد کے قبضے سے ایک پستول ‘ کارتوس، دو کلو ہیروئن اور 3 کلو چرس برآمد کی گئی ‘گرفتار ہونے والوں میں پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم 29 افغانی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :