تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کردیا

جمعرات 30 جون 2016 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو نا نااہل قرار دینے کے لئے رنفرنس دائر کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے لائرز وِنگ کے رہنما اشتیاق احمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا ہے ‘الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے گوشواروں اور ٹیکس رینٹرنز میں بچوں کے اثاثے چھپائے لہذا عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق 12، 88 اور 99 کے تحت وزیراعظم نااہل ہو چکے ہیں جب کہ ریاست سے غداری آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر ریفرنس میں سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی ایف آئی آر بھی منسلک کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی بھی وزیراعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں رنفرنس دائر کرا چکی ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری نہ ہونے کے باعث ان درخواستوں پر سماعت نہیں ہو سکی ۔