جمعتہ الوداع کل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

جمعرات 30 جون 2016 13:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء)جمعتہ الوداع کل نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائیگا ،ملک بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں نماز جمعہ کے روح پروراجتماعات ہوں گے جس میں ملک کی سلامتی، امن وامان،استحکام اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، پولیس نے آج جمعتہ الوداع پرمساجداورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات شروع کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جمعتہ الوداع آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی مساجد کے علاوہ جمعتہ الوداع کے اجتماعات کے لئے عیدگاہوں، کھلے میدانوں اور پارکوں میں بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے ۔پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے جمعتہ الوداع کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔حساس قرار دی گئی مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات ہو گی۔ اہم مساجد اورامام بارگاہوں کے میں دروازوں پر واک تھروگیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ نمازجمعہ کے اوقات میں محافظ اسکواڈ، ایلیٹ فورس اور پولیس کے اہلکاروں کے گشت کیلئے بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔