ٹی وی آرٹسٹ ندیم جعفری پر فائرنگ ، معجزانہ طور پر بچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جون 2016 13:48

ٹی وی آرٹسٹ ندیم جعفری پر فائرنگ ، معجزانہ طور پر بچ گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2016ء) : ٹی وی آرٹسٹ ندیم جعفری پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی لیکن ندیم جعفری معجزانہ طور پر بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج صبح سحری کے اوقات میں کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں ندیم جعفری کی رہائش گاہ کے باہر پیش آیا۔ فائرنگ سے زخی ہونے کے بعد ندیم جعفری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فخر عالم نے اس افسوسناک واقعہ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ندیم جعفری پر ڈاکوؤں نے متعدد مرتبہ فائر کیے لیکن وہ خوش قسمتی سے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

اس واقعہ کے بعد ندیم جعفری اور ان کے اہل خانہ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید بتایا کہ ندیم جعفری نجی ٹی وی چینل جیو پر ”بچے من کے سچے“ کے عنوان سے پروگرام کی میزبانی بھی کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :