شارجہ: ٹریفک حادثے میں دو غیر ملکی جاں بحق

جمعرات 30 جون 2016 13:46

شارجہ: ٹریفک حادثے میں دو غیر ملکی جاں بحق

شارجہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء): شارجہ الدائد روڈ پر دو بنگلہ دیشی شہری کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق دو بنگلہ دیشی شہری سڑک عبور کر رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار کا ر کی زد میں آگئےجس سے دونوں شہری موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پو لیس کنٹرول روم کے اہلکار نے بتایا ہے کہ انہیں جیسے ہی حادثے کی اطلاع ملی انہوں نے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر جائے حادثہ پر بھیجا۔ پولیس کے مطابق ان کے پہنچنے سے پہلے ہی دونوں بنگلہ دیشی شہری چل بسے تھے ۔ جان بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے ۔پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اس واقع کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ کار کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔