الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ,مقررہ وقت پر اپنا کام مکمل کرئییگ , مفتاح اسماعیل

جمعرات 30 جون 2016 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو اپنے مقررہ وقت میں اپنا کام مکمل کر لے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وزیراعظم محمد نواز شریف اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے بھی مشورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز کے حوالے سے حکومت اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن اپوزیشن ایک مخصوص شخص کو نشانہ بنانے پر بضد ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ اپوزیشن دراصل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اس لئے منفی سیاست کر رہی ہے جو کہ اسے نہیں کرنی چاہیے۔ پاکستان کی عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے وہی ہماری اصل طاقت ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ عوامی طاقت سے 2018ء کے انتخابات میں بھی کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر آج تک ایک بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا جو اسکی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :