افغان مہاجرین کی انکے وطن واپسی کے معاملے کو حکومت سنجیدگی سے لے رہی ہے ,واپسی کا یہ موزوں وقت ہے , عبد القادر بلوچ

جمعرات 30 جون 2016 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء)وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی انکے وطن واپسی کے معاملے کو حکومت سنجیدگی سے لے رہی ہے ,واپسی کا یہ موزوں وقت ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیاں افغان مہاجرین کی بہترین مہمان نوازی کی ہے اس لئے اب انہیں پورے احترام اور عزم کے ساتھ انکے وطن واپس بھیجا جانا چاہیے جس کیلئے حکومت مناسب اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں عالمی برادری سے کی جانے والی کمٹمنٹ کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افغان مہاجرین کی مزید میزبانی کرنے سے قاصر ہیں جو کہ ہماری ملکی معیشت پر بھی بوجھ ہیں، افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کیلئے کرزئی دور حکومت میں کچھ بھی نہیں ہو رہا تھا لیکن ابھی اشرف غنی کے دور حکومت میں ان سے مختلف اجلاس بھی ہوئے ہیں لیکن مثبت پیشرفت انکی طرف سے بھی کوئی نہیں سامنے آئی۔