رینجرز کی درخواست مسترد ,وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

جمعرات 30 جون 2016 13:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رینجرز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شہر کے نامزد میئر وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔رینجرز کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کے بیرون ملک جانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رینجرز کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وسیم اختر ہائی پروفائل کیسز میں مطلوب ہیں لہذا ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

وسیم اختر کا اس موقع پر کہاکہ کہا جا رہا ہے کہ میں بھاگ جاوٴں گا لیکن یہ تاثر بالکل غلط ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد رینجرز کی درخواست مسترد کردی اور وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ اگر رینجرز کو وسیم اختر کے بیرون ملک جانے پر اعتراض ہے تو وزارت داخلہ سے رجوع کرے۔

متعلقہ عنوان :