حکومت سندھ نے صوبے میں جائیداد کی قدر میں اضافہ کردیا

جمعرات 30 جون 2016 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) حکومت سندھ نے صوبے میں جائیداد کی قدر میں اضافہ کردیاہے، شہری پراپرٹی کی قیمت 20 فیصد، دیہی پراپرٹی کی قیمت 66 فیصد بڑھادی گئیں، زمین لیز کی فیس میں 300 فیصد تک اضافہ فیس پراپرٹی قیمت کے ایک فیصد کے برابر کردی گئی ہے۔ریوینو ڈپارٹمنٹ کے ڈاکیومنٹس کے مطابق شہری پراپرٹی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دیہی پراپرٹی قیمت میں 66فیصد اضافہ کر دیا گیا، اس سے قبل دیہی پراپرٹی کی ویلیوایشن 14 سال قبل 2002 میں کی گئی تھی جبکہ شہری پراپرٹی کی سرکاری قیمت کا تعین 2010 میں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق زمین لیز کی فیس میں 300 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب زمین لیز کی فیس پراپرٹی قیمت کے ایک فیصد کے برابر کر دی گئی۔سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں میوٹیشن، ڈیمارکیشن، سند اور دیگر فیسیں بھی بڑھا دی ہیں۔ ماہرین کے مطابق نئی سرکاری قیمتیں اب بھی اصل قیمت سے بہت کم ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کے تعاون سے مکان اور زمین کی اسل قیمت کے لیے ویلیو ایٹرز کے تعین کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سرکاری خزانے کی آمدن بڑھے اور پراپرٹی مارکیٹ میں سٹے بازی کا خاتمہ ہو۔