بارشوں نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھل گیا،نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا

جمعرات 30 جون 2016 13:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) بارشوں نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھل گیا،نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیاہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کراچی میں گرمی کی لہر آئی تو کے الیکٹرک کے پاس شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے انتظامات نہیں تھے،طویل لوڈشیڈنگ کے باعث سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے،اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا،بارشوں نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔

(جاری ہے)

نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی جانچنے کے لیے ٹیکنیکل ٹیم کراچی بھجوائی،نیپرا کی ٹیکنکل ٹیم کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کا ٹرانسمیشن اور ڈسڑی بیوشن سسٹم اس قابل نہیں کہ وہ غیر معمولی صورتحال کا مقابلہ کرسکے،کے الیکٹرک نے بجلی کی پیدوار ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا، بجلی کی پیداوار میں ہزار میگاواٹ اضافے کا دعوی بھی غلط ہے کیونکہ 300 میگاواٹ کے پلانٹ بند کرکے 1000 میگاواٹ ظاہر کیا گیا،بجلی کے ٹرانسمیشن اور ڈسڑی بیوشن سسٹم پر 36 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری نہیں کی گئی جس سے شہر میں بجلی کا نظام بہت کمزور ہے

متعلقہ عنوان :