امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں ،15مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی
جمعرات 30 جون 2016 13:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔ تحقیقات کے لئے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اہلخانہ اور عزیز و اقارب کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں،اثاثوں سے متعلق تفصیلات متعلقہ محکموں سے مانگ لی ہیں جبکہ ایف آئی اے سے بھی امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں مدد طلب کر لی گئی ہے۔
تحقیقاتی حکام کے مطابق امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔ امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کے لئے ابتک 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب امجدصابری کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
تحقیقاتی حکام کے مطابق ابتدائی بیان میں اہلخانہ نے امجد صابری کو مبینہ دھمکیوں کا ذکر کیا تھا تاہم گزشتہ روز دیئے گئے بیان میں اہلخانہ نے کسی بھی دھمکی کا ذکر نہیں کیا۔
حکام کے مطابق امجد صابری کے منیجر عمرے پر ہیں، واپسی پر ان سے بھی تحقیقات کی جائے گی۔حکام نے مزید بتایا کہ امجد صابری کے مالی معاملات کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا جارہا ہے اور اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کر لی گئی ہیں۔حکام کے مطابق ایف آئی اے حکام سے امجد صابری کی سفری دستاویزات بھی مانگی گئی ہیں۔ تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ امجد صابری کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ ابتک کی تحقیقات میں امجد صابری کو دھمکی کا عنصر نہیں ملا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.