ابو ظہبی: خراب ٹائروں کی وجہ سے اس سال 8اموات ہو چکی ہیں: ٹریفک پولیس

جمعرات 30 جون 2016 13:29

ابو ظہبی: خراب ٹائروں کی وجہ سے اس سال 8اموات ہو چکی ہیں: ٹریفک پولیس

ابو ظہبی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء):ابو ظہبی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سال خراب ٹائروں کے استعمال سے ٹریفک حادثات میں آٹھ قیمتی جانوں کا ضیاح ہو ا۔پولیس ترجمان کے مطابق گاڑی مالکان کو متعدد دفعہ تنبیعہ کی گئی تھی کہ وہ اپنی گاڑیوں کے پرانے اور بوسیدہ ٹائروں کو بدلیں ۔پرانے ٹائر نہ بدلنے کی صورت میں کسی بھی وقت حادثہ پیش آسکتا ہے. متعدد گاڑی مالکان نے ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری وارننگ پر عمل نہیں کیا جس کا نتیجہ بھیانک حادثات کی صورت میں دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

2016کی پہلی سہہ ماہی میں گاڑی کے ٹائر پھٹنے سے ایک 36سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا تھا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق اس سال ٹائر پھٹنے سے ہونے والے حادثات میں 54فیصد کمی آئی ہے ۔ لیکن ہمارا مقصد ہے کہ اس کو زیرو فیصد پر لے کے آئیں۔گرمیوں میں ٹائر پھٹنے کے واقعات زیادہ رونما ہو تے ہیں۔پرانے ٹائر استعمال کرنے والوں پر جرمانوں کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق پرانے ٹائر استعمال کرنے والے کو کم سے کم جرمانہ 200ریال اور زیادہ سے زیادہ 500سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائیگا ۔ جبکہ اسکی گاڑی کو بھی ایک ہفتے کے لیے ضبط کر لیا جائے گا۔