نجم سیٹھی نے امجد صابری کے قتل میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کا اشارہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جون 2016 13:25

نجم سیٹھی نے امجد صابری کے قتل میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کا اشارہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2016ء) :نجم سیٹھی نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کا اشارہ دےءدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ امجد صابری کو امریکہ میں فنڈ ریزنگ کی غرض سے منعقد کیے گئے ایک میوزیکل کنسرٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ایک سیاسی جماعت کے مخصوص حصے کے لوگوں کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ایونٹ سے اکٹھی کی جانے والی رقم پاک سر زمین کو جائے گی لہٰذا آپ اس سے دور رہیں۔ لیکن ا مجد صابری نے اس کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے فنڈ ریزنگ کے لیے منعقد کیے گئے پروگرام میں شرکت کی جہاں ملین ڈالرز اکٹھا ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد امجد صابری کو ایک سیاسی جماعت نے دھمکیاں بھی دیں۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ امجد صابری کے قتل کیس میں رینجرز کے پاس سیاسی جماعت کی جانب سے مبینہ دھمکیاں موصول ہونے کا پہلو بھی موجود ہے جس پر تحققیات کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیے: