کراچی،لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد مارے گئے

جمعرات 30 جون 2016 13:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیزمواداور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاعات پر رینجرز نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا، اسی دوران اندر موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد دھماکہ خیز ڈیوائس بنارہے تھے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت خان درویش، ارشد خان اور حبیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔