مونٹینا میں ریچھ نے سائیکل سوار پر حملہ کر کے ہلاک کر ڈالا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 13:23

مونٹینا میں ریچھ نے سائیکل سوار پر حملہ کر کے ہلاک کر ڈالا

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) امریکی ریاست مونٹینا میں ایک ریچھ نے ایک سائیکل سوار پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر ڈالا ہے۔گلیشیئر نیشنل پارک کی پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو ویسٹ گلیشیئر کیمپ سے ایک میل کے فاصلے پر ہلاک کیا گیا۔حکام نے کہا ہے کہ مسلح پولیس اہلکار علاقے میں اس ریچھ کو ڈھونڈ رہے ہیں تاہم انھوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

(جاری ہے)

اس پارک میں ریچھوں کی جانب سے انسانی ہلاکتوں کے واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں اور 1910 کے بعد سے یہ دسواں واقعہ ہے۔فلیٹ ہیڈ کاونٹی کے شیرف چک کری نے ایک مقامی ویب سائٹ کو بتایا کہ 38 سالہ سائیکل سوار محکمہ جنگلات میں ملازم تھا۔حکام کے مطابق ٹریل پر جانے والے سائیکل سواروں نے پہلے ریچھ کو تنگ کیا تھا جس کے بعد اس نے ان پر حملہ کر دیا۔مردہ سائیکل سوار کو ریچھ سائیکل کے اوپر سے اٹھا کر لے گیا، جب کہ دوسرا مدد لینے کے سائیکل بھگا لے گیا۔حال ہی میں امریکی جنگلی حیات کے محکمے نے ریچھوں کو معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست سے نکالنے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :