فلپائن کے نومنتخب صدرروڈریگو ڈوٹرٹے نے اپنے عہدے کا اٹھا لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 13:17

فلپائن کے نومنتخب صدرروڈریگو ڈوٹرٹے نے اپنے عہدے کا اٹھا لیا

منیلا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) فلپائن کے نومنتخب صدرروڈریگو ڈوٹرٹے نے اپنے عہدے کا اٹھا لیا ہے۔ماضی کے رہنماوں کے برعکس ملک کے16ویں صدرڈوٹرٹے نے کسی بڑے عوامی اجتماع کے سامنے حلف نہیں لیا اور منیلا میں اس سلسلے میں ایک سادہ سی تقریب منعقد کی گئی تھی۔وہ عہدے سے منسلک پرتعیش طرز زندگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ بلٹ پروف صدارتی مرسڈیز کی بجائے پک اپ ٹرک میں سفر کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈوٹرٹے نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے مدت صدارت کے پہلے چھ ماہ میں ملک سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر دیں گے۔اپنے افتتاحی خطاب میں صدر ڈوٹرٹے نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ جرائم کے خلاف میری لڑائی کے طریقوں کو کوئی جائز قرار نہیں دے گا، یہ لڑائی تواتر کے ساتھ ہوگی اور پائیدار ہوگی۔71 سالہ ڈوٹرٹے ڈاواو شہر کے میئر اور پراسیکیوٹر رہ چکے ہیں۔ وہ گزشتہ ماہ چھ سال کی مدت کے لیے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے جو کہ قومی سطح کی سیاست میں ان کا پہلا قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :