ضباء: شہری ” پانی چوروں “ کی وجہ سے پریشان

جمعرات 30 جون 2016 13:06

ضباء: شہری ” پانی چوروں “ کی وجہ سے پریشان

ضباء:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء): سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے ضباء کے شہریوں کو ”پانی چوروں ‘ ‘ نے تنگ کیا ہوا ہے ۔ ضباء کے شہریوں نے پولیس اور میونسپیٹلٹی میں درخواست جمع کروائی ہے کہ چور اینونا فارم کا پانی چرا کر بیچ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اہلِ علاقہ کو پانی کی شدید قلت پیش آرہی ہے۔

(جاری ہے)

ضباء کے رہائیشوں کے مطابق انہوں نے اس سے قبل بھی متعدد دفعہ وزارتِ ماحولیات اور واٹر اینڈ ایگریکلچرل سنٹر کو آگاہ کیا ہے ۔

تا کہ ان پانی چوروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ لیکن کسی نے بھی مثبت جواب نہیں دیا۔ وزارت ماحولیات کے کرپٹ افسران کی بدولت پانی چوروں کو سازگار ماحول ملا ہو ا ہے۔کئی افراد نے غیر قانونی طور پر پانی کے پمپ لگائے ہوئے ہیں ۔ جن سے پانی نکال کر ٹینکروں کے ذریعے بیچا جا رہاہے۔ جس سے علاقے میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوتی جا رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی چوری میں ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔