وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ایک اور ریفررنس دائر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 13:03

وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ایک اور ریفررنس ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفررنس جمع کروادیا ہے۔یہ ریفررنس عوامی تحریک لائرز ونگ کی جانب سے دائر کیاگیا ہے۔ ریفرنس کے مطابق وزیراعظم کی ریاست سے وفاداری مشکوک ہوگئی ہے اس لیے انہیںنااہل قراردیا جائے۔

وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے لائرز ونگ کی جانب سے دائر پٹیشن میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے اپنے گواشوروں اور ٹیکس ریٹرنز میں بچوں کے اثاثے چھپائے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت وزیر اعظم نا اہل ہو چکے ہیں۔ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل پانچ کے تحت وزیراعظم کی ریاست سے وفاداری بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اثاثے چھپانا ریاست سے غداری ہے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق، 12،88اور 99کے تحت وزیر اعظم نااہل ہوچکے ہیں اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔میڈیا سے گفتگو میں عوامی تحریک لائرز ونگ کے راہنما اشتیاق احمد چوہدری نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد حقیقت سامنے آئی کہ وزیراعظم نے غیرملکی اثاثے چھپائے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ مالی کرپشن میں تمام معاملات یہ ثابت کرتے ہیں کہ وزیراعظم نااہل ہوچکے ہیں۔ یہ پٹیشن اب الیکشن کمیشن کا امتحان ہے۔ پٹیشن کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر بھی منسلک کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی بھی وزیراعظم کے خلاف ریفرنس دائرکرچکی ہیں۔