پاکستان کے لیے سستی گاڑیاں، چینی کارساز کمپنی نے پاکستان میں‌پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جون 2016 12:55

پاکستان کے لیے سستی گاڑیاں، چینی کارساز کمپنی نے پاکستان میں‌پلانٹ ..

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2016ء) : پاکستان کے لیے سستی گاڑیوں کی فراہمی کے لیے پاکستان کے سدا بہاز دوست چین کی ایک کار ساز کمپنی نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی صوبے انہوئی شہر خفائی میں ایک جیک نامی کارساز کمپنی 10 مختلف نوعیت اور اقسام کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کی تیاری میں مصروف ہے۔ کمپنی کے مطابق ان میں سے کچھ گاڑیاں بیٹری پر چلنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان گاڑیوں کی تیاریوں میں روبوٹس کی مدد بھی حاصل کی جاتی ہے۔ جدید پلانٹس پر خوبصورت گاڑیوں کی تیاری کے بعد اس کمپنی کی جانب سے اب ہائبرڈ گاڑیاں بھی تیار کی جا رہی ہیں، جو کہ جلد ہی مارکیٹ میں متعارف کروا دی جائیں گی۔ مذکورہ کمپنی پاکستان میں بھی سستی گاڑیوں کی فراہمی کے لیے پاکستان کے شہر گوادر میں ایک کار کی تیاری کے لیئے پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر کام کیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کم قیمت گاڑیوں کی فروخت کے لیے پاکستان ایک بڑی اور اہم مارکیٹ ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :