استنبول ایئرپورٹ پر حملے میں ہلاک ہونے افراد کی تعداد43 ہو گئی‘41 افراد انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے:ترک ذرائع ابلاغ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 12:52

استنبول ایئرپورٹ پر حملے میں ہلاک ہونے افراد کی تعداد43 ہو گئی‘41 افراد ..

استنبول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں ہلاک ہونے افراد کی تعداد43 ہو گئی ہے جن میں 13 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔استنبول کے گورنر واسب ساہن کے مطابق اتاترک ایئرپورٹ پر مرنے والوں میں ترکی کے 25 شہری جبکہ 13 غیر ملکی شامل ہیں جن میں سے تین کے پاس دوہری شہریت تھی۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کی اس واردات میں مرنے والے غیر ملکیوں میں سعودی عرب کے پانچ، عراق کے دو جبکہ چین، ایران، ازبکستان، تیونس، اردن اور یوکرین کا ایک ایک شہری شامل ہیں۔

ان حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 239 بتائی گئی ہے جن میں سے 41 اب تک انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں ہیں جبکہ 100 سے زیادہ کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والا ایک ترک شہری رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔حکام کے مطابق یہ شخص ایئر پورٹ پر ایک کیفے میں کام کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :