ممبئی کے میڈیکل سٹور میں آگ لگنے سے8 افراد ہلاک ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 12:52

ممبئی کے میڈیکل سٹور میں آگ لگنے سے8 افراد ہلاک ہو گئے

ممبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) بھارتی شہر ممبئی میں ایک فارمیسی میں آگ لگنے سے8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ممبئی پولیس کے ترجمان اشوک دودھے نے کہا کہ آگ جمعرات کی صبح اندھیری کے علاقے کے ایک میڈیکل سٹور میں بھڑک اٹھی۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد عمارت کی پہلی منزل میں سو رہے تھے اور آگ بھڑک اٹھنے کے بعد گھر کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ آگ کیسے لگی۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک گیس سلنڈر پھٹ گیا تھا، جب کہ دوسری اطلاعات میں یہ کہا گیا ہے کہ آگ کا باعث شارٹ سرکٹ تھا۔گذشتہ برس اکتوبر میں ممبئی کے ایک ریستوران میں ایک گیس سلنڈر پھٹنے سے8 لوگ مارے گئے تھے جن میں سے زیادہ تر طلبہ تھے۔جون میں اس وقت سات لوگ ایک اونچی عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے سے مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :