دبئی: وزارتِ صحت کا غیر ملکی نرسوں کو بحال کرنے کا حکم

جمعرات 30 جون 2016 12:45

دبئی: وزارتِ صحت کا غیر ملکی نرسوں کو بحال کرنے کا حکم

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء): متحدہ عرب امارات میں مختلف سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والی ہندوستانی نرسوں کو وزارتِ صحت نے اپنے عہدوں پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ واضع رہے کہ چند یوم قبل متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صحت نے اماراتی ہسپتالوں میں نرسوں کے ملازمت کے لیئے کم سے کم ساڑے تین سال کے ڈپلومے کا سرٹیفیکٹ جمع کروانا لازم قرار دیا تھا ۔

لیکن چونکہ متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والی ہندوستانی نرسوں کی کثیر تعداد 90کے دھائی کی پاس آوٹ ہے ۔ جب نرسوں کے ڈپلومے کی مدت صرف تین سال ہو تی اسلیئے ان کے سکیل کو کم کردیا گیا تھا، اور وہ اپنے پرانے عہدوں پر کام نہیں کر سکتی تھیں۔ ہندوستانی سفارت خانے کے اس کیس میں خاص اور بروقت دلچسپی لینے سے ان نرسوں کو راحت ملی ہے جن کے ڈپلومے کی مدت تین سال تھی۔

(جاری ہے)

وزارتِ صحت نے اپنے اس فیصلے کو واپس لے لیا ہے ۔ لیکن وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اب جو بھی نرس رکھی جائے گی اس کے ڈپلومے کی کم سے کم مدت ساڑھے تین سال ہونا لازمی ہے۔ ہندوستانی سفارت خانے کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ وزارتِ صحت کی طرف فیصلہ واپس لینا خوش آئیند بات ہے ۔لیکن اب صرف ان نرسوں کو ہی گورنمنٹ ہسپتالوں میں ملازمت مل سکے گی جن کے پاس ساڑھے تین سال کا ڈپلومہ ہو گا۔