خیبر پختونخواہ افغان مہاجرین کا ہے، وہ یہاں‌ بلاخوف و خطر رہ سکتے ہیں۔ محمود خان اچکزئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جون 2016 12:39

خیبر پختونخواہ افغان مہاجرین کا ہے، وہ یہاں‌ بلاخوف و خطر رہ سکتے ہیں۔ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2016ء) : پختون رہنما محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ افغان مہاجرین کا علاقہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کو بھی افغان مہاجرین کو ان کی اپنی زمین پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ انہوں نے براہ راست کہا کہ خیبر پختونخواہ افغان مہاجرین کا ہے اور وہ یہاں بلا خوف و خطر رہ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملی عوامی پارٹی خیبر پختونخواہ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر افغان مہاجرین کو پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی ہراساں کیا جاتا ہے تو وہ بلا جھجھک اپنی زمین ”خیبر پختونخواہ“ میں آ سکتے ہیں جہاں ان سے کسی قسم کے مہاجر کارڈ سے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا کیونکہ خیبر پختونخواہ ان کی اپنی زمین ہے۔

ریڈیو آشنا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کابل اور اسلام آباد کو طور خم بارڈر پر کشیدگی کے معاملات کو حل کرنا چاہئیے بصورت دیگر یہ معاملہ امریکہ اور چائنہ کے سپرد کر دینا چاہئیے جو اس کو دو ہفتوں کے اندر ہی حل کر لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طور خم بارڈر پر کشیدگی اور افغان مہاجرین کی وطن واپسی دو الگ الگ مسائل ہیں، اس سے نہ صرف افغانستان میں افغانی حکام کے خدشات میں اضافہ ہو گا جبکہ یہاں موجود پختون رہنماؤں کو بھی اس پر تحفظات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :