افغانستان کے صوبے نورستان میں امریکا اور افغان فورسز کی مشترکہ فضائی کارروائی کے دوران 73 افغان طالبان مارے گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 12:29

افغانستان کے صوبے نورستان میں امریکا اور افغان فورسز کی مشترکہ فضائی ..

کابل(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) افغانستان کے صوبے نورستان میں امریکا اور افغان فورسز کی مشترکہ فضائی کارروائی کے دوران 73 افغان طالبان مارے گئے ہیں۔افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان فورسز اور امریکی کی اتحادی فوجوں کی جانب سے افغان طالبان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ رات بھی ایک مشترکہ کارروائی میں صوبہ نورستان میں طالبان ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس میں 73افغان طالبان کے جنگوووں کی ہلاکت کی خبرہے۔

ستمبر 2014 میں افغانستان میں حکومت کی باگ ڈور حامد کرزئی سے اشرف غنی کے ہاتھوں میں آئی جس کے بعد سے اب تک افغان فورسز اور امریکی فوجیوں کی جانب سے مشترکہ کارروائیوں میں کئی طالبان جنگجوووں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جب کہ القاعدہ کو افغانستان کے مخصوص حصوں تک محدود کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے گزشتہ ماہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقہ نوشکی میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جاری امن مزاکرات میں تعطل پیدا ہو گیا تھا۔اور حالیہ کارروائیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ افغان فورسز اور امریکی افواج کی جارحانہ کارروائیاں مزاکرات کی ناکامی سے بے خوف اور بے نیاز ہو کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :