پیپلز پارٹی چھوڑنے کا مشکل فیصلہ تھا، لیکن ھٹیاں بالا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کیا‘سید اشتیاق ہمدانی

جمعرات 30 جون 2016 12:25

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی ریشین فیڈرییشن کے سابق جنرل سیکرٹری سید اشتیاق ہمدانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے کا مشکل فیصلہ تھا، لیکن ھٹیاں بالا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کیاپارٹی بدلنا میرے نزدیک کوئی بری بات نہیں جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کا کیامقصد؟ جناب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی پارٹی بدلی اور بانی آزاد کشمیر سردار محمد ابراہیم خان نے بھی پارٹیاں بدلی ہیں․ جناب ممتاز حسین راٹھور اور متحرم صاحبزادہ اسحاق ظفرچوھدری لطیف اکبر سردار یعقوب سمیت بہت لوگوں نے بھی پارٹی بدلی ھے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی تفصیل لکھوں تو اوراق پڑھ جائے گی اس ساری صورت حال میں پی پی پی کی موجودہ اور خاص آزادکشمیر کی قیادت اور اپنے حلقے کے امیدوار پر مجھے عدم اعتماد تھاایک طرف کہا جاتا ھے امیدوار موصوف سے چوھدری مجید نے زیادتی کی ھم کہتے ہیں کہ بہت برا ھوا لیکن آپ نوکری گاڑی آسائشیں لیکر 5 سال چپ کیوں رھے پھر آپ نے اسی چوھدری مجید سے ٹکٹ بھی لے لیاپیپلز پارٹی کے جیالو بتاو۔

(جاری ہے)

خیالی پلاو سہی۔ اگر پی پی پی حکومت بناتی ھے تو کیا مجید دوبارہ وزیراعظم بن کر ھٹیاں بالا کے ساتھ وہ ھی سلوک نہیں ھوگا؟ انھوں نے کہا کہ ہٹیاں بالا کو ڈسٹرک بنانے کا کریڈٹ کبھی فاروق حیدر کبھی سردار یعقوب لیتے ہیں لیکن 7 سال مین ڈسٹرک کی اسامیاں نہیں دی گئیں اس عرصہ میں 4 وزیر اعظم تبدیل ھوچکے، انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کو نصف صدی سے بے وقف بناکر استصال کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کے لیے کشمیری عوام زیشان حیدر کی طرح دیگر آزاد امیدواروں کو سپورٹ کریں۔