کوٹلی ‘نوجوان نے تیس بور پسٹل سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعرات 30 جون 2016 12:21

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) نوجوان نے تیس بور پسٹل سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا‘پوسٹ مارٹم کے لیے نعش ہسپتا ل منتقل -تفصیلات کے مطا بق کوٹلی کے نواحی علاقے کلر کالونی منیل کے مقام پر نامعلوم وجوہات پر 26سالہ نوجوان شاہد ولد اعظم نے تیس بور کے پسٹل سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس کے اہلکار بھی موقعہ پر پہنچ آئے پوسٹ مارٹم کے لیے نعش ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹلی منتقل پولیس کو خودکشی کرنے والے نوجوان کے بھائی نے بتایا کے شاہد اپنے کمرے میں کسی سے فون پر بات کر رہا تھا کے اچانک گولی چلنے کی آواز آئی جا کر دیکھا تو خون میں لت پت پڑا ہوا تھا پولیس نے بیا ن کی روشنی میں ضابطے کی کاروائی شروع کر دی -

متعلقہ عنوان :