ابوظہبی ائر پورٹ پر پاسپورٹ کی رجسڑیشن لازمی قرار

جمعرات 30 جون 2016 12:15

ابوظہبی ائر پورٹ پر پاسپورٹ کی رجسڑیشن لازمی قرار

ابو ظہبی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء): ابو ظہبی ائر پورٹ پر الیکٹرونک ڈیٹا حاصل کرنے لیے پاسپورٹ کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ۔ ابوظہبی میںچند دن پہلے ” سمارٹ ٹریول“ سسٹم شروع کیا گیا ہے ۔ جس میں ائر پورٹ پر سیلف چیک اِن کی سہولت، سامان کے لیئے آسانی کے ساتھ بک کروانے کی سہولت، ایسے گیٹ کااستعمال جن سے بائیو میٹرک اور چہرے کی شناخت کو پرکھنے والی جدید اور آٹومیٹک ٹیکنالوجی کا ستعمال کرتے ہوئے بغیر پریشانی سے گزرنا ، اس کے علاوہ پاسپورٹ کے ذریعے سمارٹ بورڈنگ کی سہولت بھی شامل ہے۔

ائر پورٹ حکام کے مطابق چیک اِن کاؤنٹر پرای رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیاہے ۔ سمارٹ ٹریول کے عمل کو پانچ طریقوں سے پورا کیا جاسکتا ہے۔
1۔سیلف چیک اِن: ٹرمینل ایک اور تین پر موجود سیلف چیک اِن سے اپنا بورڈنگ کارڈ حاصل کرنا۔

(جاری ہے)


2۔ سیلف بیگیج ڈراپ: اپنے سامان کو سیلف بیگیج سسٹم کے ذریعے بھیجنا۔
3۔ای۔ رجسٹریشن: ای۔کیاسک کاؤنٹر سے ای۔

بارڈر گیٹ کی سروسز حاصل کرنے کے لیئے ۔اپنا ڈیٹا جمع کروانا۔
4۔ ای ۔گیٹ : ای۔گیٹ کے ذریعے صرف سات سیکنڈوں میں آپ پاسپورٹ کنٹرول سے گزر سکتے ہیں۔ اسکے بعد آپ ڈیوٹی فری شاپ جاکر خریداری بھی کر سکتے ہیں۔
۔ سلیف بورڈنگ: سیلف بورڈنگ گیٹ کا استعمال کر کے آپ اپنی فلائٹ پر جا سکتے ہیں۔ اس کے لیئے پرنٹڈ پیپر یا موبائل فون بورڈنگ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ابو ظہبی ائر پورٹ پر25ای ۔رجسٹریشن سٹینڈز،58ای۔ گیٹس76سیلف بورڈنگ گیٹس لگائے گئے ہیں۔اسکے علاوہ ائر پورٹ پر 10سیلف چیک اِن کیاسک اور دو سیلف بیگج ڈراپ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔

ابوظہبی ائر پورٹ پر پاسپورٹ کی رجسڑیشن لازمی قرار