پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جون 2016 12:08

پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے الیکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جون 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد اب پاکستان عوامی تحریک نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریفرنس عوامی تحریک لائر زونگ کے رہنما اشتیاق چودھری نے دائر کی ۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے۔

وزیر اعظم نواز شریف آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔

(جاری ہے)

لہٰذا کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر وازیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا جائے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوا زشریف اب صادق اور امین نہیں رہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ٹیکس ریٹرن میں ان اثاثوں کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد استعفیٰ دے دینا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں حقیقت سامنے آئی کہ وزیر اعظم نواز شریف نے غیر ملکی اثاثے چھپائے۔